دنیا بھر میں کورونا وائرس کی مکمل تفصیل تازہ ترین صورتحال

0
85

 

دنیا پھر میں کورونا وائرس کی مکمل تفصیل تازہ ترین صورتحال

کورونا وائرس سے دنیا میں تقریباً 30 لاکھ سے افراد متاثر ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے نائب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث تین ہفتوں تک کام پر نہ جانے کے بعد وزیرِ اعظم کل سے ڈاؤننگ سٹریٹ میں کُل وقتی فرائض دوبارہ سنبھالیں گے۔ سپین اور اٹلی میں مسلسل دوسرے روز بھی یومیہ اموات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مکمل تفصیل

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ دو لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہے۔

اس وقت کووڈ 19 سے امریکہ اور یورپ سب سے زیادہ متاثرہ ہیں۔ یورپ میں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جبکہ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

یورپی یونین نے وبا سے متاثرہ یورپی ممالک کی مدد کے لیے 540 ارب یورو کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی ہے جبکہ جی 20 گروپ نے مزید امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

چین نے کورونا وائرس کے خلاف عالمی لڑائی میں مدد کے لیے عالمی ادارہ صحت کے لیے مزید تین کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ہم ویکسین تیار کرنے کے بہت قریب ہیں‘ جبکہ امریکی کانگریس نے 484 ارب ڈالرز کے امدادی پیکچ کی منظوری دے دی ہے۔

دبئی نے رمضان کے لیے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاہم غزہ میں کورونا
کے پیش نظر اجتماعی افطار منع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد کے بھوکے رہ جانے کا خدشہ ہے۔

کورونا: پاکستان میں گذشتہ 30 دنوں میں 12 ہزار نئے متاثرین کی شناخت، کل تعداد 13318

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 5446 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 279 ہے جبکہ 2956 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔اموات کے اعتبار سے خیبر پختونخوا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں اب تک 98 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے منعقد کیے جانے والے ٹیلی تھون میں کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شناخت کے لیے آئی ایس آئی کا نگرانی کا نظام استعمال کیا جا رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نو مئی تک نافذ رہے گا۔

پاکستان میں کل متاثر: 1318، پنجاب: 5446 ، سندھ: 4615 ، خیبر پختونخوا: 1864 ، بلوچستان: 781 ، گلگت بلتستان: 318 ، اسلام آباد: 235 ، پاکستان کے

زیر انتظام کشمیر: 59 ، ہلاکتیں: 277 ، صحت یاب افراد: 2953

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here